اسلام آباد ( یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کے خلاف عالمی دن آج -26جون بروز جمعۃالمبارک کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تشدد سے متاثرہ افراد کی بحالی ۔ انصاف کی فراہمی اور انسانوں پر تشدد کے خاتمے کے لئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے ملک بھر میں حقوق انسانی اور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز ۔واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا