درینہ رنجش پر تین حقیقی بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے، ایک چچا اور دو چچا زاد بھائیوں کو قتل اور ایک چچا کو شدید زخمی کردیا

Published on June 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 765)      No Comments

UNP 01بورے والا (یو این پی) درینہ رنجش پر تین حقیقی بھائیوں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک چچا اور دو چچا زاد بھائیوں کو قتل اور ایک چچا کو شدید زخمی کردیا،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی فضل آباد کے رہائشی محمد وسیم ولد اختر علی،شعیب ولد اصغر،ساجد ولد شفیع محمد،اختر علی ولد محمد شفیع تینوں گلی کے باہر میں فضل آباد روڈ پر کھڑے تھے کہ اچانک اُنکے چچا زاد بھائی منور علی کے بیٹوں کاشف ، طیب،اور بلال نے جو موٹرسائیکل پر سوار تھے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجہ میں ملزمان کا کزن وسیم اورچچا ساجد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تشویشناک حالت میں تیسرا کزن 14سالہ شعیب بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں جاکر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے مقتول وسیم کے والد اختر علی کی حالت تسلی بخش قرار دی جا رہی ہے وجہ عناد یہ بیان کی گئی ہے کہ ملزمان کی مقتولین اور اپنے چچا کے ساتھ درینہ رنجش چلی آ رہی تھی جس کی وجہ سے آئے روز ملزمان کا اُن سے گلی میں جھگڑا رہتا تھا اور اکثر فائرنگ بھی کرتے تھے جمعرات کی شب بھی اُنکے مابین شدید تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا جسے اہل محلہ نے رفع دفع کروا دیا تھا اور آج صبح ملزمان نے موقع پا کر اُن پر فائرنگ کر دی اہل محلہ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ایک گھنٹہ بعد جائے واردات پر پہنچے اور ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题