کراچی(یو این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے واپس لوٹ آئے جبکہ کچھ دیر میں میڈیا سے گفتگو میں نئے لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے۔ آصف زرداری اور فرالی تالپور سمیت دیگر اہم رہنما دبئی میں ہی ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت کی یکے بعد دیگرے دبئی روانگی سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں میں بددلی پھیلنے لگی ۔ قیاس آرائیوں اور افواہوں کا بازار گرم ہو گیا جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دبئی سے پاکستان کی راہ لی تاکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے بلند رہیں ۔ اسلام آباد میں آصف زرداری کی جارحانہ تقریر کے بعد پیپلزپارٹی کو دفاعی پوزیشن پر آنا پڑ گیا۔ سابق صدر کی افطار پارٹی بھی اپنا رنگ نہ جماپائی ۔ اس دوران کراچی میں سرکاری افسران اور فرنٹ مینوں کی گرفتاریاں عمل میں آئیں تو کئی سیاست دانوں اور بیوروکریٹس نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرا لی جبکہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور دبئی چلے گئے