ورلڈ ہاکی لیگ: پاکستان اور بھارت کا میچ دو، دو گول سے برابر

Published on June 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

3
اینٹورپ(یوا ین پی) بیلجئیم کے شہر اینٹورپ میں کھیلے گئے ورلڈ ہاکی لیگ کے اہم میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے۔ میچ کے پہلے کوارٹرز میں رامندیپ سنگھ نے پہلا گول کرکے بھارت کو سبقت دلا دی لیکن دوسری جانب پاکستان کی ہر کوشش ناکام رہی۔ پہلے کوارٹرز کے اختتام پر بھارت کو میچ پر ایک، صفر کی برتری حاصل تھی۔میچ کے دوسرے کواٹرز میں پاکستانی ٹیم کو میچ میں واپسی کی کچھ امید بندھی جب کپتان محمد عمران نے پہلا گول کرکے سکور ایک، ایک سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد میچ میں سنسنی خیزی پیدا ہو گئی۔ دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور میچ کو جیتنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ کپتان محمد عمران نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنلٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو دو، ایک سے برتری دلا دی تاہم دوسرے کوارٹرز کے اختتام کے قریب بھارت کے کھلاڑی رامندیپ سنگھ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو پاکستان کے برابر لا کھڑا کیا۔ دویندر کے خوبصورت پاس کی بدولت انہوں نے گیند کو جال میں پھینک دیا۔ تیسرے اور چوتھے کوارٹرز میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اپنی ٹیم کو سبقت دلانے میں ناکام رہے اور میچ دو، دو گول سے برابر رہا۔
واضع رہے کہ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 162 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں 80 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، 52 میں بھارتی ٹیم میں جیت اپنے نام کی جبکہ 30 میچز بغیر کسی نتیجے کے رہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes