کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے متاثرہ جامع مسجد امام صادق کا دورہ کیا اورخودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انسانیت سوزی کی انتہاہوگئی اس حادثہ میں جان بحق کویتی میرے بچے تھے مجھے انتہائی دکھ ہوا ہے جنہوں نے یہ کاروائی ہے کہ ان کے پیچھے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹاجائے گا ۔کویت ایک پرامن ملک ہے جہاں ہر مذہب عقیدے کو اپنی مذہبی رسومات مکمل آزادی ہے ہم نے ہمیشہ فرقہ واریت کی مذمت کی ہے کویت میں کوئی فرقہ پرستی نہیں ہمیں اس طرف دھکیلا جارہاہے انشاء اللہ تعالی ہماری سیکیورٹی ایجنسیاں اس پر قابو پا لیں گئی ۔کویت کے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح ،وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الصباح ،وزیرداخلہ شیخ محمد خالد الصباح نے اس سانحہ میں زخمیوں کی الامیری ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ۔اس واقعہ میں 27افراد جان بحق اور 200سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
کویت کی جامع مسجد امام صادق میں ہونے والے خود کش دھماکے میں دوپاکستانی شہید
کویت سٹی(یواین پی) کویت کی جامع مسجد امام صادق میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں میں دوپاکستانی غلام حسن ولد محمد تقی (گلگت بلتستان)،اورایک نامعلوم جبکہ دوانڈین ،دو ایرانی جبکہ اکیس کویتی شہری اس میں شہید ہوئے ایک پاکستانی محمد تقی(گلگت بلتستان) زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔حکومت کویت نے اس اندوہناک واقعہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے