بھارتی شہر جے پور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر عربیہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
Published on June 27, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 644) No Comments
جے پور (یواین پی) بھارتی شہر جے پور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے شارجہ کیلئے پرواز شروع کرنے والا ایئر عربیہ کا جہاز ٹیک آف کے دوران ہی پرندے سے ٹکرا گیا جس کے باعث 165 مسافر بردار جہاز کو دوبارہ واپس ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حکام نے جہاز کے متعلقہ حصہ کی مرمت کر کے اسی جہاز کو دوبارہ 124 مسافروں کے ساتھ شارجہ روانہ کر دیا۔ ایئر پورٹ کے حکام نے بتایا کہ جہاز کی مرمت کے دوران تمام مسافروں کو قریبی ہوٹل میں ٹھہرا دیا گیا تھا جبکہ جہاز کی مرمت کے بعد اسے دوبارہ روانہ کر دیا گیا۔ جہاز کے پرندہ سے ٹکرانے کے باعث اس میں معمولی ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوگئی تھی جسے دور کر دیا گیا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 109
Related
WordPress Themes