ماہ رمضان کے دوسرے جمعہ کو بھی مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات

Published on June 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 740)      No Comments
66
اسلام آباد (یو این پی) ماہ رمضان کے دوسرے جمعہ کو بھی مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ رمضان کے فضائل و برکات پر روشنی کے علاوہ ملک اور قوم کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وفاقی دارالحکومت مین سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جبکہ تمام چھوٹی بڑی مساجد، امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات ہوئے۔ علمائے کرام نے خطبات جمعہ میں اسلامی تعلیمات بالخصوص رمضان المبارک کے رحمتوں، بخشش اور جنہم سے نجات کے بابرکت مہینہ کے فضائل پر روشنی ڈالی اور قرآن و احادیث کی روشنی میں روزہ کے مسائل بیان کئے۔ جمعہ کے اجتماعات میں برما کے روہنگیا کے مسلمانوں سے یکجہتی کے اظہار اور کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت اور بخشش کے لئے اور ملکی ترقی، سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ باران رحمت کے نزول کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme