اسلام آباد(یواین پی)مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے پاکستان میں را کی مداخلت ایک اہم مسئلہ ہے حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے کو ہرفورم پراُٹھائے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ را کی پاکستان میں مداخلت ایک اہم مسئلہ ہے حکومت کو چاہیے اس کے خلاف آواز بلند کرے ۔ صرف آرمی چیف راحیل شریف ہی کشمیرکے بارے میں آواز اُٹھا رہے ہیں ،موجودہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ پنڈی میٹرو بس منصوبے پر پیسہ خرچ کرنے کی بجائے بجلی پرخرچ کرتی۔اُنہوں نے ایم کیو ایم کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بی بی سی کی رپورٹ غلط ہے تو وہ عدالت سے رجوع کرے۔