ٹیکسلا( یو این پی )حطار محلہ سادات میں ٹرانسفارمر کی خرابی بجلی کی طویل بندش سے عوام بلبلا اٹھے ، اہل علاقہ کا واپڈا حکام کے خلاف احتجاج حطار روڈ بلاک کردی ، نو منتخب ممبر ضلع کونسل یونین کونسل حطار چوہدری ظہیر اختر موقع پر پہنچ گئے ، عوام کے ساتھ اظہار یکجتی ، ٹرانسفارمر کی فوری تبدیلی کے لئے ذاتی خرچ سے پچاس ہزار روپے سے زائد رقم اداکردی ،مکینوں کا چوہدری ظہیر اختر کی دریا دلی اور عوامی مسائل کے حل میں خصوصی دلچسبی پر خراج تحسین ، مظاہرہ کی غرض سے جمع عوام کے جم غفیر نے چوہدری ظہیر اختر کے حق میں نعرے بازی کی ، چوہدری ظہیر کی مداخلت پر لوگ پر امن طور پر منتشر ہوگئے،لوگوں کا کہنا تھا کہ دو تین روز سے مکین سخت عذاب میں مبتلا ہیں قبل ازیں بھی محکمہ کی جانب سے ٹرانسفارمر لگایا گیا مگر کم وولیٹج کا ٹرانسفارمر لوڈ نہ اٹھا سکا اور پھر جل گیا ، بجلی کی طویل بندش دوسری طرف غضب کی گرمی نے عوام کو نڈھال کردیا تھا ، انھوں نے اہل علاقہ کی جانب سے نو منتخب ممبر ضلع کونسل یونین کونسل حطار چوہدری ظہیر اختر کی کاوشوں کو سراہا اور انکا خصوصی شکریہ ادا کی جن کی ذاتی دلچسبی کے باعث عوام کا بڑا مسلہ حل ہوا ،اس موقع پر جنرل کونسلرسید شبیر حسین شاہ،سید عابد حسین شاہ ،سیدمحسن شاہ،سردار عارف،قاضی شرافت حسین،عوم کی تکلیف کا ازالہ کرنے پر اہل علاقہ محلہ سادات محلہ بن کے نے چوہدری ظہیر اختر ممبر ضلع کونسل یو سی حطار کو خراج تحسین پیش کیا۔