کوئٹہ (یوا ین پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام سرکاری اور نجی بینکوں کی علاقائی شاخوں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء شروع کردیا ہے ملک میں عیدالفطر کی آمد پر اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر ہر سال پرانے کرنسی نوٹوں کے عوض نئے کرنسی نوٹ جاری کئے جاتے ہیں نئے کرنسی نوٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلئے بینک برانچ متعلقہ صارفین سے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی ریکارڈ کے طور پر طلب کرر ہے ہیں ہفتہ کو کھلنے والی مخصوص بینک برانچوں سے کوئٹہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نئے کرنسی نوٹ لئے اس مقصد کے لئے اکثر بینکوں میں علیحدہ سے کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔