کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کویت کی جامع مسجد امام صادق میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں جان بحق ہونے والے 27 افراد کی نماز جنازہ کویت کے علاقہ صلیبہخات قبرستان میں اداکردی گئی ۔نمازجنازہ میں امیر کویت صباح الاحمدالجابر الصباح ،ولی عہدشیخ نواف الاحمد الجابرالصباح ،وزیر داخلہ شیخ محمد خالد الصباح ،وزراء ،ممبر کویت پارلیمان کے علاوہ ہزاروں کویتی اورغیرملکی شہریوں نے شرکت کی ۔21کویتی شہریوں کو کویت میں جبکہ دو بھارتی شہریوں کو عراق ،دوایرانی شہریوں کوایران جبکہ دوپاکستانیوں کی تدفین کے لئے ان لاشیں کل پاکستان روانہ کردی جائیں گی