لو کر لو گل ۔۔۔ وینا ملک اب عمرہ کریں گی

Published on November 9, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

\"5\"

لندن…ہر وقت خبروں میں گھری رہنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر طرح کے لوگ رہتے ہیں اور سب کو حق ہے اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے کا ،میری رگوں میں ایک آرمی آفیسر کا خون ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اگر مجھے پاکستان میں کچھ لوگ ولن سمجھتے ہیں تو کچھ لوگوں کے لیے میں ہیرو بھی ہوں، انہوں نے کہا کہ ان کو پاکستان کی بہت یاد آتی ہے اور وہ اپنے وطن واپس آنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ بہت جلد عمرہ کرنے جارہی ہیں اور وہ ایک بہت ہی مذہبی لڑکی ہیں۔مذہب ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہیروز اب بہت کم رہ گئے ہیں اور جو رہ گئے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہئے نہ کہ ان پر حملہ کریں ، میں بھی چاہتی ہوں کہ پاکستان میرے ساتھ ایک ہیرو جیسا سلوک کیا جائے۔ انہوں نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ان کے خلاف بیان دینا بند نہ کیے تو وہ بھی اس کا کرارا جواب دیں گی۔لندن میں پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینا نے کہا کہ وہ اب تک اپنی بات پر قائم ہیں کہ شیخ رشید نے ان کو اپنے ساتھ چائے کی دعوت دی تھی اور اس دعوت سے اداکارہ نے معذرت کرلی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاید شیخ صاحب کو میرا ان کی دعوت ٹھکرانا اچھا نہیں لگا اس لیے وہ میرے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes