شہر یارخان آئی سی سی گورننس کمیٹی کے رکن نامزد

Published on June 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

99
لاہور(یواین پی)  چیئرمین پی سی بی شہریار خان آئندہ سال آئی سی سی کی گورننس کمیٹی کے رکن بن جائیں گے، باربا ڈوس میں کونسل اجلاس کے دوران باہمی سیریز کے حوالے سے بورڈ سربراہان کیساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا، ان کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ کے اسپانسر نشریاتی ادارے کا تنازع حل کرنے کیلیے بات چیت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق باربا ڈوس میں آئی سی سی اجلاس کے دوران پاکستان نے زمبابوے ٹیم کے دورے کے حوالے سے ایک دستاویزی ویڈیو بھی پیش کی جس میں انتظامات کو سراہاگیا تھا، بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو آئندہ سال آئی سی سی کی گورننس کمیٹی میں شمولیت کیلیے نامزدکیاگیا ہے، ایگزیکٹیواورآڈٹ کمیٹیز میں پاکستان پہلے ہی شامل ہے، شہریار خان نے اجلاس کے دوران کرکٹ کھیلنے والے مختلف فل اور ایسوسی ایٹ ملکوں کے بورڈ سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی سیریز کے حوالے سے بڑی امید افزا بات چیت بھی کی ہے،ان ممالک میں بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، کینیا اور افغانستان شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes