فیصل آباد(یواین پی) نواسہ رسول ؐ جگر گوشہ بتول حضرت امام حسنؓکا یوم ولادت جمعہ کو انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جذبے سے منایاجائے گا۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں خصوصی سیمینارز، کانفرنسز ، مذاکروں اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیاجائیگاجس میں علماء کرام ، مشائخ عظام ، مذہبی سکالر، ذاکرین اہلبیت حضر ت امام حسنؓ کی زندگی، دین اسلام کی سربلندی کیلئے پیش کی گئی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے ۔اس موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں قرآن خوانی کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔ نواسہ رسول ؐ کے یوم ولادت پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا ۔