جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی

Published on July 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

55
اسلام آباد  (یواین پی) جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ حکومت نے اوگرا کی جانب سے اضافہ کی تجویز کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار جو ان دنوں بیجنگ کے دورے پر ہیں، کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کو رمضان کے بابرکت مہینے میں سہولت دینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا نے ہائی اوکٹین کی قیمت میں 7.33 روپے فی لیٹر، پٹرول کی قیمت میں 4.26 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.67 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی لیکن حکومت نے صارفین پر بوجھ پڑنے کے پیش نظر اس تجویز کو تسلیم نہیں کیا اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی 2015ء سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جون 2015ء کی سطح پر برقرار رکھی جائیں گی۔ گورنمنٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے جولائی کے مہینے میں 2.5 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes