دہشت گردوں کی پُرامن ملک کویت کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش

Published on July 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

36456-sooka-ir
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کویت میں دہشت گردی ’’حزب اللہ سے داعش تک کی کہانی‘‘ لگتا ہے دہشت گردوں نے پُرامن ملک کویت کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی ہے یہاں تقریباًبیس لاکھ سے زائد غیرملکی تارکین اپنے روزگار کے سلسلے میں موجود ہیں جہاں وہ لاکھوں افراد کے لئے رزق کما کراپنے اہل عیال کا پیٹ پال رہے ہیں ۔یکم جنوری 1972ء میں پہلی دہشت گردی ہوئی جہاں دہشت گردوں نے برطانوی پٹرولیم کمپنی میں دھماکہ کیا ۔دسمبر 1983ء میں کویت کی متعدد سرکاری تنصیبات اورغیرملکی سفارت خانہ دھماکوں کے نشانہ بنے ان دھماکوں کے پیچھے لبنان کی تنظیم ’’حزب اللہ ‘‘ہاتھ تھا جس نے بارود نوگاڑیاں کو دہشت گردی میں استعمال کیا ۔کویتی حکومت نے دھماکے کرنے والے گروپ اوراس کے سربراہ کو مصطفی بدرالدین کو گرفتارکرلیا ۔مصطفی بدرالدین اُن دنوں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کا سربراہ تھا اسے 1990ء میں عراق پر حملے کے وقت جیل توڑکر رہا کرایا گیا مصطفی بدرالدین کی گرفتاری کے دوران کویت میں دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رہیں ان دہشت گردی کاروائیوں کا مقصد مصطفی بدالدین کی رہائی تھی ۔25مئی 1985ء میں کویت کے سابق ومرحوم امیر شیخ جابرالاحمد الجابر الصباح کی گاڑی سے بارود بھری گاڑی ٹکرا دی گئی جس سے چار افراد جان بحق ہوئے امیر کویت بال بال بچ گئے لیکن وہاں پر پاکستانی پاسپورٹ پکڑا گیا جو دہشت گردوں نے کئی سے حاصل کیاتھا ۔مئی میں ہی ایک ریسٹورنٹ پر دہشت گردی کی کاروائی کی گئی جس میں ۱۱ افراد جان بحق ہوئے ۔22جون 1987ء میں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقعہ پربارود بھری گاڑیوں سے دھماکے کئے گئے ۔18مئی 1988ء حزب اللہ کے دمشق میں مارے جانے والے کمانڈر عماد مغنیہ نے کویت ائیر لائنز کا جہاز اغوا کرکے دومسافروں کو قتل کرکے ان کی لاشیں جہاز سے باہر پھینک دیں ہائی جیکروں نے مصطفی بدالدین کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا13جنوری 2005ء میں کویت کے علاقہ ام الھیمان میں القاعدہ کے دستوں کے ساتھ خونریز سیکویرٹی آپریشن ہوتے رہے ۔26جون 2015ء میں اہل تشیع کی صوابرکے علاقہ میں واقع جامع مسجد ’’امام صادق ‘‘ میں سعودی شہری نے خود کش دھماکہ کیا جس میں 27افراد شہید اور 200سے زائد نمازی زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری ’’داعش‘‘ نے قبول کی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes