عمران خان نے ن لیگ کی ایک،پی پی پی کی دو وکٹیں گرا دیں

Published on July 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments

1122
پیپلز پارٹی کے صمصام بخاری سمیت کئی رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت
پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مملکت صمصام بخاری ، اشرف سوہنا اور عارف خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ۔ منڈی بہاؤالدین سے سابق رکن اسمبلی اکرام اللہ رانجھا بھی مسلم لیگ نون چھوڑ آئے
اسلام آباد (یو این پی) پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پتے جھڑنے لگے دو ہزار تیرہ کے الیکشن کے بعد پارٹی زوال کا شکار ہوئی جس میں تیزی آ گئی ہے ۔ منظور وٹو کے سوا اوکاڑہ تنظیم کے تمام عہدے دار تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ سابق وزیر مملکت صمصام بخاری ، سابق صوبائی وزیر اشرف سوہنا اور عارف خان نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی ۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی وہاں موجود تھے ۔ پیپلز پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں نے کہا کہ وہ وفادار لوگ ہیں لیکن پیپلز پارٹی اب پہلی سی جماعت نہیں رہی ۔ عمران خان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا ان کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کی تحریک دن بدن زور پکڑتی جا رہی ہے۔ ادھر منڈی بہاؤ الدین سے مسلم لیگ نون کے سابق رکن اسمبلی اکرام اللہ رانجھا بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes