جھنگ ( یواین پی) ریسکیو 1122کو گذشتہ ماہ جون 14400میں کالز موصول ہوئیں جن میں 1743ایمرجنسی 1538معلوماتی 09، رانگز جبکہ 11109 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے جن 1743 ایمرجنسی کالز پر ریسپونڈ کیا ان میں 409روڈ ایکسیڈنٹ ، 560 کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔ 21آگ لگنے کے واقعات 66کرائم کالز اور 184 متفرق واقعات شامل تھے ۔ 10بلڈنگ مندہیم ہونے کے ،07 ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں اور ریسکیو 1122کو روزانہ ایمرجنسی کالز کی ایوریج 58.1 کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 41 4. فیصد رہی ۔ ماہ گذشتہ میں 560 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا د دی گئی ۔ 1182مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور 73 لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ۔ ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہریو ں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔نیز یہ بھی کہا ہر شہری کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک محفوظ معاشرے جنم دیا جا سکے۔