ملک بھرمیں سحری اورافطاری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ زیروہے،عابدشیرعلی

Published on July 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

33
ملتان(یواین پی) وزیرمملکت پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ اس وقت پورے پاکستان میں سحری اورافطاری کے اوقات میں زیرولوڈشیڈنگ ہے، فورس لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جارہی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز میپکوہیڈکوارٹرملتان میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے میڈیاکے تمام لوگوں سے کہاکہ وہ جہاں مرضی فون کرکے ،اس وقت میرے اس دعویٰ کی تصدیق کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزمیپکوہیڈکوارٹرمیں اسیکرٹری واپڈاورپورے پاکستان کے چیف بھی آن لائن موجودتھے،ان کی رپورٹ بھی یہی تھی کہ سحری وافطاری کے اوقات اورفورس لوڈ شیڈنگ زیروہے۔عابدشیرعلی نے کہاکہ یکم رمضان کواچانک بجلی کی بہت زیادہ طلب اوردورمضان کو طوفان بادوباراں کی وجہ سے لوگوں کوتکلیف ہوئی جس کی ہم قوم سے معافی مانگ چکے ہیں ۔ہماری پوری ٹیم نے اپنی انتہائی کوشش سے مسائل پرقابوپالیاہے ۔انہوں نے بتایاکہ پورے پاکستان میں پونے سات لاکھ ٹرانسفارمرہیں جوخراب بھی ہوجاتے ہیں ،ان کوٹھیک کرنے اورتبدیل کرنے میں کچھ وقت لگ سکتاہے ،پھربھی ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ محکمہ کے کرپٹ ملازمین کوبھی پکڑاجائے۔اس سلسلہ میں سکھرمیں 25کے قریب لوگوں کومعطل کیاہے اورمحکمانہ کاروائی کی جارہی ہے۔کے پی کے میں ضلع صوابی اوراردگردکے علاقوں میں بجلی کے تعطل کے بارے میں عابدشیرعلی نے کہاکہ وہاں پر500کے وی کاگرڈبنناہے جس سے وہاں کے بجلی کے مسائل حل ہوجائیں گے جس کے لیئے دوسال پہلے 54کروڑروپے زمین کی خریداری کے لئے دیئے جاچکے ہیں اوراب زمین مل گئی ہے اوروہاں پرجلدگرڈسٹیشن بھی قائم کردیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے کی حکومت نے ہم سے مطالبہ کیاکہ آپ ہمیں ہمارے حصہ کی بجلی دے باقی انتظامات ہم خودکریں گے ۔ان سے بہت سے مسائل پربات چیت کے ذریعے اتفاق ہوچکاہے اوربہت سے معاملات پرہم نے قابوپالیاہے ۔اسی طرح انشاء اللہ بلوچستان میں بھی بات چیت سے معاملات کوحل کرلیں گے ۔عابدشیرعلی نے بتایاکہ پچھلے 12سال میں پہلی مرتبہ ہماری ٹیم نے انڈسٹری کوزیرو لوڈشیڈنگ پررکھاصرف رمضان کے ماہ میں کچھ تعاون مانگا اورتاجروں کاشکریہ کہ انہوں نے تعاون کیا،آنے والے دنوں میں بھی انڈسٹری میں زیرولوڈشیڈنگ ہوگی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme