اسلام آباد(یواین پی)وفاقی حکومت نے ریلوے کے کرایوں میں 16 فیصد اضافہ کر دیا ہے، ریلوے حکام کی طرف سے گزشتہ روز جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سے پشاورکے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں 610 روپے اضافہ کر دیا گیا جبکہ کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے کرایوں میں 500 روپے اور کراچی سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے بزنس کلاس کے سفر کیلئے 550 روپے اضافہ کیا گیا۔ یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔