مون سون بارشوں کا سلسلہ پیر سے شروع ہو گا

Published on July 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 964)      No Comments

888
اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے لاہور، اسلام آباد اور ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں شروع ہوں گی، کشمیر، ہزارہ راولپنڈی میں مختلف مقامات پر بارش ہو گی، ماہر موسمیات محمد حنیف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیرسے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اور راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون بارشیں ہوں گی، جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں موسم معمول کے مطابق ہے، محمد حنیف کے مطابق آج جمعرات کو کشمیر، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، ہزارہ، راولپنڈی، ملتان ڈیرہ غازی خان، سبی اور ڈیرہ بگٹی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے وسط میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题