گوجرانوالا : ٹرین حادثہ،فوجی افسروں اور جوانوں کی نمازجنازہ ادا ،آرمی چیف کی شرکت

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 448)      No Comments

444
گوجرانوالا(یواین پی) ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے فوجی افسروں اورجوانوں کی نمازِ جنازہ  گوجرانوالا کینٹ میں اداکردی گئی، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوردیگراعلیٰ فوجی اورسول افسروں  نے بھی شرکت کی۔جن افسروں اورجوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، ان میں لیفٹیننٹ کرنل عامرجدون، ان کی اہلیہ اور ان کی بیٹی ،میجرعادل، کیپٹن کاشف اورلیفٹیننٹ عباس شامل تھے لانس نائیک ظفر،سپاہی سلیم، سلطان زیب، غنی بخش اورارشد کی نمازِجنازہ بھی اداکردی گئی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس سے پہلے سی ایم ایچ گوجرانوالا میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes