نیدرلینڈ ۔۔۔ کچھوے سے ملنے والی ہار کا بدلہ لیا تیز رفتار گھوڑوں سے، کچھوے اور خرگوش کی کہانی تو ہم سب ہی نے بچپن میں سنی بھی ہے اور پڑھی بھی ہے ، جس میں کچھوے بھیا خرگوش کو مات دے دیتے ہیں۔کرتے ہیں رخ نیدرلینڈ کا، جہاں اس بار کہانی کچھ الگ ہی ہوگئی۔ یہ ہے نیدرلینڈ کے گراؤنڈ کا نظارا ہے ،جہاں درجن بھر گھوڑوں کے ساتھ ہے لگی ہوئی گاڑی ، جس میں بیٹھے ہیں گھڑ سوار، خوب جوش و خروش سے تیز رفتار گھوڑوں کی دوڑ جاری تھی۔سب ہی کی خواہش تھی کہ کسی طرح وہ اس ریس کا ٹائیٹل جیت جائے۔ مقابلہ بس اختتام کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک فیلڈ میں خرگوش بھیاگھس آئے جن کی رفتار دیکھ کر یہی لگ رہا تھا جیسے اب تک انہیں کچھوے کے جیت جانے کا دکھ ہے۔خرگوش صاحب تو جذبات میں آکر گھوڑوں کے برابر ایسا دوڑے، کہ سب ہی تماشائی تو حیران ہوئے ہی، ساتھ ہی گھوڑا گاڑی میں بیٹھے شرکاء بھی پریشان رہ گئے اور خرگوش صاحب نے پرانی کہاوت کو غلط ثابت کرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کو آخرکار مات دے ہی دی۔