وفا داریاں بدلنے والے لوگ نا پسند ہیں، ریحام خان

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,375)      No Comments

66
پشاور(یواین پی)  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پورا پاکستان بنی گالا کی جانب دیکھ رہا ہے۔عوام کی تمام امیدیں بنی گالا سے وابستہ ہیں، وفاداریاں بدلنے والے لوگ نا پسند ہیں، انھی لوگوں کی وجہ سے ملک اس حال کو پہنچا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیفائیڈ میڈیا کلب اور پاکستان آرفن کیئر فورم کے اشتراک سے یتیم بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنرمیں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ یتیم بچوں پر شفقت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بجٹ میں دفاعی بجٹ کو بڑھا کر تعلیم کے بجٹ میں 2 فیصد کمی کر دی گئی۔ واضح رہے ریحام خان گزشتہ روز لاہور پہنچیں تو ان کے بچے بھی ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog