ممبئی(یواین پی) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے گھر والوں کی مرضی سے شادی پر رضامندی ظاہر کردی۔ بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق اداکارسلمان خان کا ایک انٹرویومیں کہنا تھا کہ اگر کسی نے انہیں شادی کے لیے رشتہ بھیجا ہوتا تو وہ اس کے بارے میں ضرورسنجیدگی سے سوچتے لیکن ابھی تک کسی نے بھی انہیں شادی کے لیے رشتہ نہیں بھیجا ہے انکا کہنا تھا کہ وہ گھر والوں کی مرضی سے بھی شادی کرسکتے ہیں، پسند کی شادی اکثر کامیاب نہیں ہوتی ہیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دونوں افراد پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ شادی کے بعد اپنی زندگی کس طرح گزاریں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی کئی معروف اداکاراؤں سے گہری دوستی رہی ہے، انہوں نے کچھ عرصہ قبل اعتراف بھی کیا تھا کہ انہوں نے کترینہ کیف کو کترینہ خان بننے کی پیشکشک کی تھی تاہم انہوں نے اسے قبول ہی نہیں کیا۔