کوئٹہ:پولیو کا ایک اور کیس منظر عام پر، رواں سال تعداد 25ہوگئی

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 891)      No Comments

99
کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے رہائشی شرف اللہ نامی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی
کوئٹہ(یوا ین پی) بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، دوہزار پندرہ میں صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد چار ہوگئی۔کوئٹہ میں پولیو کا ایک اور کیس منظر عام پر آگیا، رواں سال صوبے بھر میں تعداد چار ہوگئی، کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کے رہائشی شرف اللہ نامی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔بلوچستان میں رواں سال پولیو کے کیسز میں کمی آئی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال میں ابتک پاکستان میں پولیو کے پچیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے سیستر فیصد کم ہے۔گذشتہ برس پاکستان میں پندرہ برسوں میں پولیوکے کیسزکی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جسکی ایک بڑی وجہ انسداد پولیو ٹیموں پر شدت پسندوں کے حملے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes