پنجاب :بلاول کی بلدیاتی الیکشن کیلئے موثر حکمت عملی کی ہدایت

Published on July 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

10
لاہور(یواین پی) چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی رہنماوں کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے موثرحکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی،بلاول ہاوس کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدرات میں پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا،،اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال خصوصا پنجاب میں پارٹی کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا اورصوبے میں سیاسی اورتنظیمی حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا گیا،بلاول بھٹوزرداری صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں موثر حکمت عملی مرتب کرنے اور بلدیاتی انتخابات کیلئے بھرپورسیاسی سرگرمیاں جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں پارٹی نائب صدر شیری رحمان،سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف،پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرمنظوروٹو،قمرزمان قائرہ اوردیگررہنماوں نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme