اسلام آباد(یو این پی)حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پور ی کرتے ہوئے کراچی کے بجلی صارفین کو دی جانے والی سبسڈی کم کر دی ہے جس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2روپے سے 4.28پیسے اضافہ کر دیا گیاہے جس کا اطلاق فور ی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق گھریلوصارفین جو کہ201سے 300یونٹ کے درمیان ان کیلئے فی یونٹ 2.90پیسے اور301سے 700یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے فی یونٹ 3.68پیسے اضافہ کیا گیاہے اور اس کا الطاق کے الیکٹرک کے صارفین پر فوری ہو گا۔ واضح رہے کہ 2013کے بعد کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔