رفاحی و فلاحی تنظیم آئی ڈونرز آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اب تک پچیس لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیاعبداللہ مسعود

Published on July 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 790)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/ یو این پی )چونتیس سالوں سے سماجی و فلاحی خدمات سر انجام دینے والے آئی ڈونرز آرگنائزیشن کے بانی رکن سینئیر آڈیٹر ملٹری اکاونٹس واہ کینٹ کے سید عبداللہ مسعود کو چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ملنے والا صدارتی سول ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کٹھائی میں پڑ گیا،سیاسی بنیادوں پر تشکیل کردہ ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس میں سید عبداللہ مسعود کے نام کو ناگزیر وجواہات کی بنا پر ڈراپ کردیا گیا،ایوارڈ کی تقسیم میں میرٹ کے بر خلاف فیصلوں کا قوی امکان،من پسند افراد کو نوازنے کے لئے ناموں کی حتمی فہرست تیار کی جانے لگی ، حکومتی اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل ،سید عبداللہ مسعود کا نام انکی 34 سالہ سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف پر محکمہ پاکستان ملٹری اکا ونٹنٹ جنرل راولپنڈی کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا،منسٹری آف ڈیفنس کیبینٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں ایم اے جی آفس کو مطلع کیا گیاکہ پی ایم اے ڈی سی ایم اے پی او ایف واہ کینٹ کے سینئیر آڈیٹر سید عبداللہ مسعود کا نام سول ایوارڈ یوم آزادی پاکستان 2015 کے لئے منظور کیا گیا ہے،تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے انکا نام سول ایوارڈ کی فہرست سے ناگزیر وجوہات کی بنا پر ڈراپ کردیا گیا،ادہر ملٹری اکاونٹس کے یونٹ اکاونٹنٹ سید عبداللہ مسعود نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ انھیں34 سالہ فلاحی و رفاحی خدمات کے اعتراف پر حکومت پنجاب سے گولڈ میڈل مل چکا ہے جبکہ قبل ازیں مختلف وزراتوں وفاقی وزارت محنت و افرادی قوت ،صوبائی وزارت سماجی بہبود، وفاقی وزارت بہبود آبادی ، چئیر مین پی او ایف بورڈ سمیت مختلف 17 اداروں اور محکموں کی جانب سے بے لوث سماجی خدمات پر پر ایوارڈ مل چکے ہیں،انھوں نے بتایا کہ رفاحی و فلاحی تنظیم آئی ڈونرز آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے اب تک پچیس لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا،ملک کے طول و عرض میں 80 فری آئی کیمپ لگائے گئے،پچاس ہزار موتیہ کے آپریشن کئے گئے،تیرا لاکھ افراد کو مفت ادویات فراہم کی گئیں،دس لاکھ مستحق افراد کو مفت عینکیں فراہم کی گئیں،اٹھارہ لاکھ سکول کے بچوں کو آنکھوں کے معائنہ کے بعدمفت عینکیں فراہم کی گئیں،تیرا قرنیہ کی پیوند کاری کے کامیاب آپریشن کئے گئے،ملک میں قدرتی آفات میں تنظیم کے پلیٹ فرام سے امدادی کاروائیوں میں بھرپور حصہ لیکر مصیبت زدہ افراد کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا،تنظیم کے زیر انتظام نابینا بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے جدید طرز پر سکول قائم کیا گیا جہاں نابینا افراد کو مفت تعلیم و دیگر سہولیات کا بندوبست کیا جاتا ہے،اول تا دہم تعلیم کے ساتھ انھیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے ہینڈی کرافٹ و دیگر ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ سیاسی اثرو رسوخ نہ ہونے کی وجہ سے انکا نام ڈراپ کیا گیا،سول ایوارڈ ملنا نہ صرف واہ کینٹ کا ایک اعزاز تھا بلکہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ سے تعلق رکھنے کے حوالے سے یہ اعزاز بلا شبہ اس حلقہ کا بھی تھا ،انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے دکھی لہجے میں کہا کہ وہ سماجی و فلاحی خدمت کسی ایوارڈ کے لئے نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا مشن سمجھ کر کرتے ہیں انکاایوارڈ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے،اللہ تعالی کی خوشنودی ہمارا نصب العین ہے ، کسی لالچ و حرص کے بغیر فلاحی خدمات کا تسلسل جاری رکھیں گے ،انھوں نے آئی ڈونرز آرگنائزیشن کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ اب تک ادارے کی فلاحی خدمات سے لاکھوں لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes