اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو رمضان میں جھوٹ بولنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پرویز رشید نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات اور عمران خان کا اصل چہرہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور عمران خان کو جھوٹا ثابت ہونے پر بھی شرم محسوس نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ لوگ اب عمران خان کو الزام خان کے نام سے جانتے ہیں۔