میڈرڈ (یوا ین پی) سپین نے آئندہ چند روز کے دوران سخت درجہ حرارت کی پیشن گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ موسمیات کے گذشتہ روز جاری ایک بیان کے مطابق آئندہ دنوں ملک بھر میں گرمی کی شدید ترین لہر کا امکان ہے جس کے نتیجہ میں جزیرہ نما ملک اور بالیارک جزیرے میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بعض جنوبی و مشرقی علاقوں میں اس کی شدت 40 ڈگری تک بھی پہنچنے کا امکان ہے اس لئے شہری انتہائی احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسمی حدت سے بچیں۔ یاد رہے کہ اس وقت متعدد یورپی ممالک گرمی کی شدید لپیٹ میں ہیں۔