پاک فضائیہ کے دو افسروں کی ائیر مارشل اور6کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

Published on July 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 580)      No Comments

abcاسلام آباد (یو این پی) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشل اسد عبدالرحمٰن خان لودھی اور ائیر وائس مارشل محمد اقبال کو ائیر مارشل کے رینک پر ترقی دے دی جبکہ ائیر کموڈور سلمان احسن بخاری، ائیر کموڈوررضوان پاشا، ائیر کموڈور اُسید الرحمٰن عثمانی،ائیر کموڈور سید نعمان علی، ا ئیر کموڈور ظہیر احمد بابر اور ائیر کموڈور جوادسعیدکو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔ ائیر مارشل اسد عبدالرحمان خان لودھی نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں مارچ1982 میں کمیشن حاصل کیا۔جاپان میں ڈیفنس اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز میں ماسٹر ز کیا ہے۔ آج کل آپ ایئر ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں بطورڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (سپورٹ ) خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ائیر مارشل محمد اقبال نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندار کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن، آپریشنل ائیر بیس اور ریجنل ائیر کمانڈ کی کمانڈ کی۔ اس کے علاوہ بطور ڈائریکٹر جنرل میڈیا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آجکل ایئر ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں بطور ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹیجک کمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ چائنہ میں ائیراتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog