وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ اور ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے علی الصبح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا اچانک معائنہ کیا ایمرجنسی میں ڈیوٹی پر موجودڈاکٹر کمرے کادروازہ بند کر کے سوتا رہا ڈسپنسر بھی ٹیبل پر ٹانگیں رکھ کر سوتا پایا گیاکوئی نرس ڈیوٹیْ پر موجود نہ تھی ایمرجنسی میں صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہ تھی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصرجمال ہوتیانہ نے ای ڈی او ہیلتھ کو ڈاکٹر کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا سوئے رہنا اور اٹھانے پر بھی نہ اٹھنے کا کوئی جواز نہیں مریضوں کو فوری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے انہوں نے میلسی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی شکایات دور کرنے کا حکم دیا یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈی سی او ڈی پی او کی موجودگی میں ڈسپنسر ڈاکٹر کے کمرے کا دروازہ متعدد بارکھٹکھٹاتا رہا لیکن ڈاکٹر نے اٹھنے اور دروزاہ کھولنے کی زحمت گوارہ نہ کی دریں اثناء ڈی سی او اور ڈی پی او نے سبزی و فروٹ منڈی میلسی میں پھلوں سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی اور بعدازاں سلاٹر ہاؤس کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اس موقع پر ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، اے سی میلسی ریا ض احمد اور ڈی ایس پی میلسی شبیر وڑائچ بھی ساتھ موجود تھے