پالی کیلئے ٹیسٹ ، یونس خان ایک ہی میچ میں کئی ریکارڈ بنانیوالے پہلے کھلاڑی بن گئے

Published on July 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 512)      1 Comment

index
پالی کیلے(یوا ین پی) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں چار اننگز میں پانچ سینچریاں بنانیوالے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ، اْنہوں نے کیریئرکی تیسویں سنچری بناتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 15,000رنز بھی مکمل کرلیے۔یہ ریکارڈاْنہوں نے سری لنکا کے خلاف پالی کیلے میں کھیلے جانیوالے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بنائے و توڑے ہیں۔ یونس خان نے کیریئرکی تیسویں سنچری بناتے ہوئے 29سنچریاں رکھنے والے سرڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیاجبکہ سنیل گواسکر کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔ یونس خان کے اپنی تیسویں سینچری 166بالوں پر 9چوکوں کی مدد سے بنائی۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر شان مسعود 114اور یونس خان 101رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Readers Comments (1)
  1. Toqeer Butt says:

    Good





WordPress Themes

Premium WordPress Themes