فیصل آباد(یو این پی) پنجاب بھر میں امداد باہمی کی تنظیموں کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں اور کسانوں کو آسان شرائط پر فصل خریف کیلئے قرضوں کی فراہمی 30جولائی تک جاری رکھی جائے گی لہٰذا قرضوں کے حصول کے خواہشمند افراد و تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید قرضوں کے حصول کیلئے پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی برانچز سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔بینک کے ذرائع نے بتایا کہ بینک نے فصل خریف کیلئے اڑھائی ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی معیاد میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو اس سہولت سے مستفید کرنا ہے۔