پاکستان کو سری لنکا کے خلاف اس کی سر زمین پر 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا اعزاز حاصل ہوا ‘
پاکستان نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ،
یونس خان شاندار بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،
یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
پالی کیلے (یوا ین پی) یونس خان کی ناقابل شکست ریکارڈ ساز اننگ کی بدولت پاکستان نے پہلی مربتہ سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان نے سری لنکا کو اس کی سرزمین پر تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، یونس خان کو میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، پاکستان کے ہی مایہ ناز سپنر یاسر شاہ کو شاندار باؤلنگ کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں چھٹی ٹیم ہے جس نے ریکارڈ ہدف حاصل کیا، پاکستان ٹیم نے سری لنکا کے خلاف نہ صرف سیریز میں کامیابی حاصل کی بلکہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں تین درجے ترقی پا کر چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، پاکستان کو سری لنکا کے خلاف اس کی سر زمین پر 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا اعزاز حاصل ہوا، اس سے قبل پاکستان نے آخری مرتبہ 2006ء میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جیتی تھی، یونس خان اور شان مسعود کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز فتح حاصل کی۔ یونس خان اور شان مسعود کی شاندار سنچریوں نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، یونس خان ناقابل شکست 171 اور شان مسعود 125 اور کپتان مصباح الحق ناقابل شکست 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، پاکستان کے نامور بلے باز یونس خان اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کئے۔ یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں عظیم بلے باز ڈان بریڈ مین کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، پاکستان کے سپنر یاسر شاہ نے میچ میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران خان نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کپتان مصباح الحق نے خوبصورت چھکا لگا کر میچ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔ اس سے قبل چوتھے روز کھیل کے اختتام تک جلد دو وکٹیں گر جانے کے بعد سینئر بلے باز یونس خان اور شان مسعود نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 217 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، پاکستان نے 377 رنز ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا لئے تھے اور اسے تاریخی فتح حاصل کرنے کیلئے منگل کو مزید 147 رنز درکار تھے جبکہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ پالی کیلے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان کی ٹیم نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 230 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو شان مسعود 114 اور یونس خان 101 رنز پر کھیل رہے تھے۔ شان مسعود اپنے انفرادی گزشتہ روز کے سکور میں 11 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 125 رنز بناکر بد قسمتی کے ساتھ سٹیمپ آؤٹ ہوگئے، یونس خان نے ایک اینڈ پر اپنی عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا انہوں نے کپتان مصباح الحق سے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ کی شراکت میں بقیہ ہدف حاصل کرلیا۔ مایہ ناز بلے باز یونس خان 171 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ مصباح الحق 59 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان مصباح الحق نے خوبصورت چھکا لگا کر میچ کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔ پاکستان نے سری لنکا کو فیصلہ کن ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف اس کی سر زمین پر 9 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا اعزاز حاصل ہوا۔ یونس خان کو میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، پاکستان کے ہی مایہ ناز سپنر یاسر شاہ کو شاندار باؤلنگ کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔