آصفہ بھٹو زرداری کا چڑیا گھر کا دورہ ، عوام کا داخلہ بند

Published on July 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,207)      No Comments

22
کراچی  (یواین پی) سابق صدر آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پروٹوکول سمیت چڑیا گھر کے دورے پر پہنچ گئیں ۔ آصفہ بھٹو زرداری کے دورے کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں نے چڑیا گھر کو اپنے حصار میں لے لیا اور عوام کا چڑیا گھر میں داخلہ بند کردیاگیا۔ چڑیا گھر کے اندرآصفہ بھٹو نے ریل گاڑی کا سفر بھی کیا ، ٹرین کے آگے اور پیچھے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی چلتی رہیں جبکہ اردگردتعینات حساس اداروں کے اہلکاروں نے میڈیا کو بھی کوریج سے روکدیا،چڑیا گھر کے عملے کو باہر نکال دیاگیا۔اس موقع پر عوام کا جم غفیر چڑیا گھر کے باہر موجود رہا لیکن اُنہیں اندر جانے کی اجازت نہ ملی ۔ بچوں کاکہناتھاکہ پولیس والوں نے جانوروں سے ملنے سے روکدیالیکن دراصل یہ رکاوٹ آصفہ بنی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy