شاہد کپور نے شادی پر مدعو نہیں کیا، کرینہ کپور

Published on July 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

77
ممبئی(یواین پی)  بالی ووڈ اداکارہ اور اداکار شاہد کپور کی سابقہ گرل فرینڈ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ وہ شاہد کپور کی شادی پر مدعو نہیں ہیں۔ اداکار شاہد کپور نے کہا تھا کہ ان کی شادی کا پہلا دعوت نامہ اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور کیلئے ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور نے شاہد کی شادی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہد کی شادی کوئی ڈرامہ نہیں ہے۔ یہ اس کی زندگی کا سب سے اہم اور ذاتی نوعیت کا دن ہے، اسے ایسا ہی رہنے دیں اور اس میں بے جا مداخلت نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ شادی پر مدعو نہیں ہیں تاہم ان کی نیک خواہشات شاہد اور کرینہ کیلئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان بھی ایسے ہی سوچتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ شاہد کی شادی کو خوشی کا ایک موقع ہی رہنے دیں اور سوپ اوپرا نہ بننے دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy