ملتان(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف تاجروں کے ساتھ ہے اور نو جولائی کو سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کےاجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس حکومت پچاس ہزار پر لگانا چاہتی تھی لیکن تحریک انصاف کی مخالفت پر ایک لاکھ پر لگایا گیا اسکی بھی وہ مخالفت کرتے ہیں اور تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے سے معیشت تباہ ہوگی ڈالر آئےگا اور روپیہ کی قیمت کم ہوگی انہوں نے ڈی جے بٹ کے حوالےسے کہا کہ جتنے پیسے اسکو دیئے ہیں وہ اسکے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے، اس نے دھرنے میں جتنا سامان لگایا اس سارے کی قیمت سے زیادہ اسکو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جے کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ اسکو رجایا ہے ، قومی اسمبلی کی تنخواہوں پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ اس تنخواہ کی رقم کو کسی خیراتی ادارے میں کراچی متاثرین کو دے دیں۔