جدہ (زکیر احمد بهٹی)دنیا میں سب سے بڑی افطاری کروانے پر سعودی عرب کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیاہے اس افطاری کا اہتمام جدہ کی الجفالی مسجد کے قریب کیا گیا دستر خوان پر جدہ اور گردونواح کے ہزاروں مسلمانوں نے روزہ افطار کیا اس دستر خوان کی تیاری میں 150 نوجوانوں نے حصہ لیا دستر خوان میں 1508میٹر لمبائی پر مشتمل دنیا کا سب سے لمبا درستر خوان بچھایا گیا،جس میں 4000ہزار سے زائد افراد نے بیک وقت شرکت کر کے روزہ افطار کیا اس دعوت میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے آئے ماہرین نے بھی شرکت کی اور دنیا کی سب سے بڑی دعوت کا منظر دیکھا اور اپنے ہاتھوں گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں قلمبند کیا