جھنگ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادرچٹھہ اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرظفر خان کی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال جھنگ میں الٹرا ساؤنڈ اور ایکوکارڈیوگراف کی نئی مشینری فراہم کر دی گئی ہے جس سے دل کے مریضوں کوٹیسٹ کی یہ سہولت جھنگ میں ہی میسر ہوگئی اس سے پہلے مریضوں کو دوسرے شہروں میں جانا پڑتا تھا۔عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب اورضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کی دہلیز پر انکو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا ۔