اوسلو ( یواین پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے ترنول میں ٹریفک کے المناک حادثہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس میں متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ وزیراعظم جو اوسلو سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ناروے میں ہیں، نے متعلقہ حکام کو فوری امدادی سرگرمیوں اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔