اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ترنول میں ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے جس میں چھ افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ وزیر داخلہ نے سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن بہتر علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی۔