نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلا س میں شرکت کیلئےروس کے شہر اوفا پہنچ گئے

Published on July 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

abcاوفا (یو این پی) وزیراعظم نوازشریف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے روس کے شہر اوفا پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف اس سے قبل ناروے میں موجود تھے اور وہ وہیں سے روس کے شہر اوفا پہنچے ہیںجو کہ روس کے دارلحکومت ماسکو کے قریب ہی واقع ہے،خاتون اول بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی کل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سمیت اہم سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جس دوران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے امور پر غور کیا جائے گا۔ اوفا میں ہونے والے اجلاس میں یہ امید بھی ظاہر کی جارہی ہے کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت بھی مل جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes