اسلام آباد: (یواین پی) میانمر پاکستان سے ابتدائی طور پر چودہ سے سولہ طیارے خریدے گا جبکہ پاکستان دو درجن سے زائد طیارے فروحت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے بھی خدمات پیش کرے گا۔ طیاروں کی فروحت کے حوالہ سے دونوں ممالک نے مارچ میں مذاکرات شروع کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق جے ایف 17 کی فروخت کے لیے مزید ممالک سے بات چیت بھی جاری ہے۔