اوفا (یوا ین پی) روس کے شہر اوفا میں وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ہم منصب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو باور کرایا کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کا خواہاں اور مسائل کا حل پرامن طریقہ سے چاہتا ہے ، ان کا کہنا ہے پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا پاکستان مخالف را کی سازشوں کو لگام ڈالی جائے ۔ روس کے شہر اوفا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے 53 منٹ کی ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ (را ) پاکستان کو عدم استحکام کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نریندر مودی کو واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان ایک اچھا ہمسایہ بننے کے ساتھ ساتھ بھارت سے کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل کو پرامن طریقہ سے حل کرنا چاہتا ہے ۔ پاکستان خطے میں معاشی اور اقتصادی کا ترقی کا خواہاں ہے مگر ہماری اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے