کراچی(یوا ین پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو نوڈیروہاؤس سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے سوگوار خاندان اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور لواحقین کو صبرو جمیل دیں۔