تجارتی مراکز میں سوئیوں اور پھینیوں کی خریدوفروخت اور تیاری تیز ہو گئی

Published on July 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 847)      No Comments

88
اسلام آباد (یوا ین پی) تجارتی مراکز میں سوئیوں اور پھینیوں کی خریدوفروخت اور تیاری تیز ہو گئی، شہری سحر و افطار کے اوقات میں ہلکی میٹھی غذا کے طور پر دودھ میں بنی پھینیاں اور سوئیاں استعمال کرنے لگے۔ ماہ رمضان کے آغاز سے پھینیوں اور سوئیوں کا کاروبار زور پکڑ جاتا ہے لیکن آخری عشرہ میں سوئیوں اور پھینیوں کا استعمال عام رمضان کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اور خریداری میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے کیونکہ عیدالفطر میٹھی عید سوئیوں کے بغیر پھیکی رہتی ہے۔ عید کے روز سوئیاں اور پھینیاں کھا کر عید کی نماز پڑھنے جانا اور مہمانوں کی سوئیوں سے تواضع کرنا لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے۔ اس لئے دکانداروں کی مانگ پوری کرنے کے لئے سوئیاں بنانے والے کاریگروں نے دن رات کام شروع کر رکھا ہے۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ ہاتھ کی بنی سوئیوں کے ساتھ ساتھ پھینیوں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔ تاجروں نے ایڈوانس آرڈر دے رکھے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes