پی ٹی وی کے’ عیدمیگا میوزیکل شو‘‘ کے دعوت نامے نہایت رازداری سے دیئے گئے، ذرائع

Published on July 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments

ptv
پی ٹی وی کے ملازمین کو اس شو کے بارے میں رازداری برتی گئی
دعوت نامے نہ ملنے پر پی ٹی وی کے ملازمین میں شدید غم و غصہ کی لہر
پی ٹی وی کا’’ عیدمیگا میوزیکل شو‘‘ کراچی کے مقامی کلب میں ہفتے کی شب ریکارڈ ہوگا
اسلام آباد(یو این پی ) خصوصی ذرائع کے مطابق عید الفطر کی مناسبت سے پی ٹی وی کا’’ عیدمیگا میوزیکل شو‘‘ کراچی کے مقامی کلب میں ہفتے کی شب ریکارڈ ہوگا۔شو کے دعوت نامے نہایت رازداری سے من پسند افراد کو دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی وی کے ملازمین کو اس شو کے بارے میں رازداری برتی گئی اور بالا ہی بالا سب کام طے ہوئے۔ جب کارکنان کو پتہ چلا کہ یہ شو کراچی سے ہو رہا ہے تو باوجود کوشش کے انہیں دعوت نامے نہیں مل سکے جس کی وجہ سے ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اُن کے مطابق پی ٹی وی ہوم کراچی سینٹر پر پانچ سو پچیس کے قریب اور مارکیٹنگ کے شعبے میں سو کے قریب کارکنان ہیں اورپی ٹی وی ہوم کے کارکنان دن رات سینٹرکو چلانے میں برسوں سے ساتھ دے رہے ہیں کراچی سینٹر پر کم کارکنان ہونے کے باوجود گنے چنے افراد سے سینٹر کو چلایا جا رہا ہے اور اس کی اطلاع جی ایم سے لے کر ایم ڈی تک ہے مگر اُن کے کان پر جُوں تک نہیں رینگتی۔ اُن کارکنان کے مطابق شاید ہی کسی کو دعوت نامے ملے ہوں۔ ان کا مزید کہنا یہ تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ عید شو کا سیٹ بجائے سینٹر کے مستعد ڈیزائنر اور کارکنان لگاتے، اعلی حکام نے اس سیٹ کی ذمہ داری بھی اپنے اُن من پسند افراد کو دے دی ہے جس کے لیے کراچی میں کئی افراد کئی دنوں سے مہنگے ترین ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں اور یہ وہی ہی لوگ ہیں جنہوں نے رمضان المبارک کا ’’شب وجد‘‘ کا سیٹ کراچی سینٹر پر لگایا ہے۔ ’یہ بات طے ہے کہ’شب وجد‘‘ کے سیٹ پر لاکھوں روپے بے دریغ انداز میں خرچ کیے جاچکے ہیں اور اسی سیٹ کو دیکھنے کے سلسلے میں ایم ڈی کا اچانک رات میں کراچی سینٹر پر چھپ کر معائنہ بھی کیا تھا ۔ سیٹ پر موجود انہی لوگوں کوایم ڈی نے ناموزوں لائٹنگ کرنے پر کھری کھری باتیں سنائیں جسے وہاں کے تمام اسٹاف نے بھی سنا۔ یوں سمجھا جائے کہ اسی طرح عید کے شو کا سیٹ بھی یقیناًمہنگا ترین سیٹ ثابت ہوگا ۔ با وثوق ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عید کی ٹرانسمیشن کراچی مرکز سے ایک سینئر پروڈیوسر کو دی گئی مگر ذاتی اثر و رسوخ کی بناء پر اس ٹرانسمیشن کو لاہور مرکز کے سپرد کر دی گئی ہے اور اس طرح سے لاہور مرکز پر مزید ایک نئے سیٹ لگانے کے آڑ میں یقیناًمالی بے ضابطگیاں ہوں گی جو ماضی کی طرح من پسند افراد کو دی گئیں ۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی وی کے ایم ڈی ملک سے باہر لندن میں اپنے بیٹے زین قادری کے ہمراہ منائیں گے یہ وہی زین قادری ہیں جنہیں چند مہینے قبل لندن سے خصوصی طور پر فٹبال کے ہونے والے ورلڈ کپ کے سلسلے میں بحیثیت کمنٹریٹر اسلام آباد میں بلایا گیا جس کے تمام اخراجات پی ٹی وی نے اٹھائے تھے۔ مزے کے بات یہ کہ زین قادری کو فٹبال کی الف بے تک نہیں آتی تھی اور یوں پی ٹی وی کے پیسے کو لٹایا گیا مگر افسوس کہ کوئی ایسا شخص نہیں جو اس سلسلے میں کارروائی کرے اور ایسے فراڈ افراد کو کٹھرے میں لا سکے۔ یوں ایم ڈی کا لندن جانے کا بھی سفر ی خرچ کا بوجھ یقیناًپی ٹی وی کے اکاؤنٹ پر ہی ڈالا جائے گا اورماضی کی طرح اربا ب اختیار اس سلسلے میں بھی آنکھیں بند رکھنے پر مجبور ہوں گے۔ اس مہنگے ترین شو میں ملک کے نامورگلوکاروں کی آمد متوقع ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس خصوصی شو میں ماضی کے کن کن مشہور گلوکار و فنکاروں کو بلایا جاتا ہے اور کن نئے لوگوں کو پرچی ملنے کی صورت میں متعارف کرایا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题