لاہور(یو این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے فلاحی تنظیم بنالی کہتی ہیں ضرورت مندوں کی خدمت ان کی خواہش ہے۔تفصیلات کے مطابق تہمینہ درانی بے سہارا، بے گھر،مصیبت زدہ اورغریب افراد کی مدد کے لیے میدان عمل میں آگئیں کہ رنگ نسل،مذہب اورذات پات سے اونچاہوکرانسانیت کی خدمت کرنی ہے۔این جی اوز کیلئےٹھنڈےکمروں اورایئرکنڈیشنڈگاڑیوں سے نکل کرایدھی کی طرح کشکول اٹھاکرکام کریں۔انہوں نے کہا کہ کےپی کے میں خاص طورپرکام کرناچاہتی ہیں لیکن استدعاہےکہ اسےسیاسی رنگ نہ دیاجائے۔تہمینہ درانی کہتی ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب ان کے شوہر ضرور ہیں مگو وہ حکومت کاایک پیسہ،یاایک گززمین بھی نہیں لینگی ۔ وہ چاہتی ہیں کہ شہباز شریف فاؤنڈیشن کےلیےذاتی جیب سے عطیہ دیں۔